اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

راکھی ساونت کی کلمہ پڑھ کر نکاح کی ویڈیو وائرل، نام بھی تبدیل کرلیا

       
مناظر: 705 | 13 Jan 2023  

ممبئی (نیو زڈیسک )  بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں۔ گزشتہ روز انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ای ٹائمز نے راکھی کے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد گزشتہ شب اداکارہ کی جانب سے خود اپنی شادی کی تصدیق کردی گئی۔ راکھی نے کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کرلی’۔
اداکارہ کی پوسٹ پر کئی معروف شخصیات اور اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی جن میں اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی، پراتیک سہجپال، ماہیما چوہدری، جان کمار سانو، پوترا پونیا اور راجیو اداتیا شامل ہیں۔
راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھایا جارہا ہے، بعدازاں ان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی نے عادل خان درانی کے ہمراہ 51 ہزار 786 حق مہر کے ساتھ اداکارہ کا نکاح پڑھایا۔ دوسری جانب راکھی ساونت کی عادل کے ہمراہ ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ نکاح نامہ تھامے کھڑی ہیں، یہ تصویر راکھی نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔اس نکاح نامے کو قریب سے دیکھا جائے تو اس پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ ‘فاطمہ’ لکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام تبدیل کرکے ‘فاطمہ’ رکھ لیا ہے۔ یہ خبر راکھی ساونت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی اداکارہ نام تبدیل کرچکی ہیں کیونکہ ایسا نہ ہوتا تو وہ تردید کرتیں۔راکھی سانوت کے قبول اسلام کی خبروں کے بعد بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کئی شہروں میں ہنگاموں کی خبریں ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0