منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

”بی جے پی“ بھارت میں نفرت اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے، راہول گاندھی

       
مناظر: 413 | 13 Jan 2023  

فتح گڑھ صاحب( نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت اور خوف پھیلانے میں مصروف ہے ۔
راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پنجاب کے قصبے سرہند میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس لوگوں میں دوریاں پیدا کر رہی ہیں ، ایک مذہب کو دوسرے مذہب ، ایک ذات کو دوسری ذات اور ایک زبان کو دوسری زبان کے مدمقابل کھڑا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں تنظیموں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ میڈیا چوبیس گھنٹے نریندر مودی کو دکھاتا رہتا ہے جبکہ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل نہیں اٹھاتا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو درپیش سب سے بڑے مسائل نفرت ، تشدد، بے روزگاری اور مہنگائی ہیں اور بھار ت جوڑو یاترا ان مسائل کو اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0