اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کے تربیت یافتہ غنڈوں کی راجوری میں فائرنگ ، عوام میں خوف و ہراس

       
مناظر: 289 | 15 Jan 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے تھے، کے ایک اہلکارنے بلااشتعال فائرنگ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وی ڈی جی کے رکن یشپال نے جو ایک ہندوتوا تنظیم سے بھی وابستہ ہے، ضلع کے علاقے اندرولا میں ہوا میں فائرنگ کی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چنددنوں کے دوران ضلع راجوری میں وی ڈی جیزکے 5ہزارسے زائد ارکان کو رائفلیں دی گئی ہیں اور اس سے کہیں زیادہ لوگ ہتھیاروصول کرنے کے انتظار میں ہیں۔ جموں خطے میں تقریبا 28ہزاروی ڈی جی ارکان ہیں۔ چونکہ وی ڈی جی ارکان کو بغیر کسی اصول وضوابط کے ہتھیار فراہم کیے جارہے ہیںاس لیے ماضی کی طرح بندوقوں کے غلط استعمال کا سنگین خدشہ موجودہے۔ وی ڈی جی ارکان کے خلاف پہلے ہی مختلف اضلاع میںقتل، عصمت دری، فساد پھیلانے اور منشیات سے متعلق 200سے زیادہ ایف آئی آر درج ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0