جمو ں(نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف 2021میں درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔پولیس نے الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم کے خلاف تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے 2021میں راجوری میں رومیش سنگھ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تھا اور دھماکے سے ایک تین سالہ بچہ ویر سنگھ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔