ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

اتر پردیش: پاکستانی پرچم لہرانے کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے 16ویں صدی کی تاریخی مسجد شہید کر دی

       
مناظر: 902 | 17 Jan 2023  

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں ایک تاریخی شاہی مسجد کو شہید کر دیاگیا ہے۔
یہ مسجد 16ویں صدی میں شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر کی گئی تھی جسے بھارتی فورسز کی موجودگی میں شہید کیاگیا ۔مسجد کے امام محمد بابل حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تاریخی مسجد کو شہید کئے جانے سے بچانے کیلئے پہلے ہی یہ معاملہ ضلعی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کے بعدباوجود مسجد کو شہید کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں لہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کو شہید کئے جانے کے خلاف درخواست کو مسترد کردیاتھا ۔بابل حسین نے مزید بتایا کہ انہوں نے تاریخی مسجد کو شہید کئے جانے کے بعد عدالت میں ایک بیان حلفی پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ سے ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم اس نے بھی اسٹے دینے کی انکی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعدلوئر کورٹ سے رابطہ کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ مسجد کے شہید کئے جانے کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کے بین الاقوامی آبی تعاون کے سابق سربراہ اشوک سوین نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مسجد کو بلڈوز کیے جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر سوشل میڈیا پر یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ یہ تاریخی مسجد ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کی وجہ سے شہید کی گئی کیونکہ اس مسجد پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا تھا ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0