نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عدلیہ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محاذ آرائی کا ماحول تیار کیاجارہا ہے ۔
کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ نائب صدر سے لے کر وزیر قانون تک پوری مودی حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو ڈرانے اور اس پر پوری طرح سے قبضہ کرنے کیلئے ٹکراو کاماحول تیار کیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون کی طرف سے ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کے لیے ناموں کی سفارش کرنے والے کالجیم میں مودی حکومت کے نمائندے کی تقرری کے بارے میں چیف جسٹس کے نام خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت عدلیہ پر اپنی مکمل گرفت چایت ہے جو ملک میں عدلیہ کی آزادی پر ایک اور حملہ ہو گا۔ جئے رام رمیش نے کہاکہ اگرچہ کالجیم میں اصلاح کی ضرورت ہے، تاہم اس میںحکومتی نمائندے کی تقرری عدلیہ کی آزادی پر ایک حملہ ہو گا ۔
عدلیہ پر قبضے کیلئے سازش تیار ، کانگریس رہنما جئے رام رمیش نے مودی حکومت کاکچا چٹھا کھول دیا
مناظر: 327 | 19 Jan 2023