سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گزشتہ ساڑھے تین برس سے مسلسل گھر میں غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخ کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کس قدر دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ قابض حکام نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے میر واعظ عمر فاروق کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر گھر پر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلسل گھر میں نظربندی کی وجہ سے میر واعظ عمر فاروق آج178ویں مرتبہ نماز جمعہ اور جامع مسجد میں قال اللہ وقال الرسول ۖ کااپنا مذہبی اور منصبی فریضہ ادانہیں کرسکے۔انجمن نے مزید کہا کہ میرواعظ کوکشمیری عوام سے متعلق اپنی پر امن ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔
میر واعظ کی ساڑھے 3سال سے غیر قانونی نظر بند ی کی شدید مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ
مناظر: 690 | 21 Jan 2023