سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے اور تلاشیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں سرینگر اور دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔فوجیوں نے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر اور اس کے قریبی علاقوں میں س سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے نگرانی مزید سخت کر دی ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیوں کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار رات کے اندھیرے میں بھی مشقیں کر رہے ہیں۔تمام سرکاری افسروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں اور اسکولوں کو تقریب میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیر میں سخت پابندیوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج
مناظر: 394 | 24 Jan 2023