بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

گجرات فسادات میں مودی براہ راست ملوث تھے، سابق برطانوی وزیر خارجہ کا بیان

       
مناظر: 783 | 25 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جیک سٹرا کا کہنا ہے 2002 میں جب گجرات میں فسادات ہوئے تو انڈیا میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت خارجہ کو رپورٹ ارسال کی تھی کہ مسلمانوں کے قتل کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے۔
سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا نے گجرات فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دے دیا ، کہتے ہیں 2002 میں انڈیا میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا کا کہنا ہے کہ 2002 میں گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے فسادات کے دوران پولیس کو مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
‘دی وائر’ کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ جب گجرات میں قتل عام ہوا، تو ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے لندن میں دفتر خارجہ کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2002 میں گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں کے لیے “نریندر مودی براہ راست ذمہ دار ہیں”۔
2002 میں برطانوی ہائی کمشنر کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک سٹرا کا کہنا تھا کہ “نریندر مودی نے 27 فروری کو سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں فسادات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا”۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گجرات میں ہونے والی ہلاکتوں میں “نسلی تطہیر کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ ہم واقعی اس کے بارے میں بہت فکر مند ہیں”۔
جیک سٹرا کا کہنا تھا میں نے ہائی کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا، واجپائی حکومت کے وزیر خارجہ (جسونت سنگھ) سے بات کی ہے، لیکن 21 سال گزرنے کے باوجود بھی ان کا جواب نہیں آیا ہے۔
جیک سٹرا کا کہناتھا جب دسمبر 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا تو میں جسونت سنگھ سے رابطہ کرکے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔”

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0