ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

انڈیا کے مندر میں کرین اُلٹ گئی، چار زائرین ہلاک

       
مناظر: 211 | 25 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں منعقدہ تقریب کے دوران کرین زائرین کے اوپر گر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر درمیانی شب رانی پت کے علاقے میں دروپتی مندر میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرین کے ذریعے مورتیاں لے جائی جا رہی تھیں جب کہ اس وقت آٹھ افراد بھی اس کے ساتھ کرین کے اگلے حصے پر سوار تھے۔
’نیچے موجود زائرین کرین پر سوار افراد کو ہار پکڑا رہے تھے تاہم اس دوران ہی کئی فٹ اونچی کرین اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے موجود زائرین کے اوپر گر گئی۔‘
حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ایک منٹ اور چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس کرین کے ذریعے مورتیاں منتقل کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ کچھ لوگ بھی لٹکے ہوئے ہیں۔ چند سیکنڈ بعد ہی کرین اچانک ایک طرف کو اُلٹ جاتی ہے اور اس کا اگلا حصہ لوگوں کے اوپر جا گِرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رانی پت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپا ستیان کا کہنا ہے کہ ’کرین کا اگلا حصہ زیادہ بلند نہیں تھا بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ نیچے زمین کچی اور نرم ہونے کی وجہ سے توازن کھو بیٹھی، تاہم مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
دوسری طرف رانی پت کے کلکٹر بھسکرا پندیان کا کہنا ہے کہ کرین آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’تقریب کے موقع پر پرائیویٹ کرین استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔‘

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0