بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: ہندوتوا غنڈوں کاہندولڑکی کی سالگرہ منانے پر پانچ مسلمان نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

       
مناظر: 550 | 25 Jan 2023  

 

اندور(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے ایک گروپ نے ایک ہندو لڑکی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر اس کے پانچ مسلمان دوستوں کو تشدد کانشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیاہے۔
اندور میں ایک 24سالہ ہندو لڑکی ا پنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منارہی تھی۔ تقریب کے دوران ہندو انتہا پسندوں کا ایک ہجوم اچانک فلیٹ میں گھس آیا اور لڑکی کے پانچ مسلمان دوستوں کو نام نہاد”لوجہاد”کا الزام لگاکر چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں انہیں اندور کی ایم آئی جی کالونی کے پولیس سٹیشن لے جایاگیا جہاں سے پولیس نے انہیں جیل بھیج دیا۔اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ دوسری میں نقاب پوش افراد لڑکی کے مسلمان دوستوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ بجرنگ دل کے ارکان چند لڑکوں کو ایم آئی جی کالونی پولیس سٹیشن لائے تھے جس کے بعد ان میں سے پانچ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 151کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ستم ظریفی دیکھئے پولیس نے گھرمیں زبردستی گھسنے والے ہجوم میں شامل افرادکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مسلمان نوجوانوں کو ہی جیل بھیج دیاجن کا کوئی جرم ہی نہیں تھا۔قبل ازیں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسیما شرما نے صحافیوں کو بتایاکہ چند لڑکے اورلڑکیاں اپنے دوست کی سالگرہ منارہے تھے اور اس معاملے میںلڑکیوںنے ”لوجہاد”کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0