ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ، انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

       
مناظر: 305 | 26 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنگی جنون میں مبتلا انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا۔ پاکستان کےانٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے بھارت کے گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
خفیہ ایجنسیوں نے مودی سرکار کے نئے ڈرامےکا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ پرمقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیاگیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں فالس فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کےذریعےکرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔ انڈیا کی93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر، 2ساتھی عالم اور اسلم مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے تحت بشیر نےکچھ مقامی افراد کو استعمال کرنا ہے۔
جشکوال، آزادکشمیر سائیڈ سے بم نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلےکی کوشش کرنی تھی۔ کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانا دکھایا جائےگا۔ منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہرکرےگی۔
ڈی ایس پی پریشنااس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ منصوبے میں93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔
آپریشن کامقصدمقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام لگا کر دنیا میں پروپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نےمنصوبہ پیشگی بےنقاب کرکےبھارت کوبڑی زک پہنچا دی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0