بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کی بستیاں جلا کر ، قبروں کی بےحرمتی کرکے بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے، مشعال ملک

       
مناظر: 579 | 26 Jan 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بہت سے جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے، بھارت نے 70 سال سے کشمیریوں کی آزادی ، جینے مرنے کا حق چھین رکھا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 10 لاکھ فوج دن رات ظلم ڈھا رہی ہے،قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کے گھروں اور بستیوں کو جلا رہی جبکہ کشمیریوں کے قبروں کی بےحرمتی بھی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کشمیری جوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں، ہر کشمیری آزادی پسند ہے، وہ اپنے حق کے لیے ڈٹا ہوا ہے، بھارت سے سوال ہے کہ آزادی پسند کشمیری رہنماؤں کو کب رہائی ملےگی؟ خیال رہے کہ آج26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ منایا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0