اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

میرٹھ : کورین طالبات سے نازیبا سلوک کے ملزمان کیخلاف مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا مقدمہ درج

       
مناظر: 806 | 27 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )  میرٹھ میں غیر ملکی طالبات کے ساتھ ہوئی بدسلوکی معاملے میں ہنگامہ ہونے کے بعد اب میرٹھ پولیس نے مبینہ طور پر ہندو تنظیموں سے جڑے نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ نفرت پھیلانے کے مقصد سے اکسانے کے الزام میں دفعہ 153اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کیمپس کے اندر مبینہ طور پر ہندوتوا تنظیم سے منسلک کچھ طلبا نے غیر ملکی طالبات کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی۔ ملزم نوجوانوں پر خواتین کا مذہب پوچھتے ہوئے ان کے سامنے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگوانے کا بھی الزام ہے۔ ان نوجوانوں نے غیر ملکی طالبات کی ویڈیو بنائی اور جھوٹی افواہ پھیلائی، اور ساتھ ہی یہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی کی کہ غیر ملکی لڑکیاں اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہی ہیں۔ حالانکہ میرٹھ پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں گھومنے آئی غیر ملکی لڑکیوں پر اپنا مذہب پھیلانے کا الزام غلط ہے۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کو دہلی میں ہندی زبان کی پڑھائی کرنے والی تین کوریائی طالبات لی جوانگ، کم نیونگ اور کم یونگ اپنی ایک مقامی دوست کی دعوت پر میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی گھومنے پہنچی تھیں۔ جب کوریائی لڑکیاں کیمپس میں گھوم رہی تھیں تو کچھ طالبات آئے اور ویڈیو بناتے ہوئے لڑکیوں کو ٹرول کرنے لگے۔ ایک خاص تنظیم سے جڑے نوجوانوں نے لڑکیوں سے کیمپس آنے کی وجہ اور مذہب پوچھنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ طلبا نے لڑکیوں کا راستہ بھی روک لیا اور ان کے مذہب پر تبصرہ کرتے ہوئے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ بھی لگوایا۔ خبر ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے کوریائی لڑکیوں کو وہاں سے بچا کر باہر نکالا۔ لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے طلبا اور متاثرہ لڑکیوں کو پولیس سول لائنس تھانے لے گئی جہاں متاثرین اور ملزم طلبا کے بیان درج کیے گئے۔ پولیس نے طالبات کو واپس دہلی بھجوا دیا۔ اب پولیس نے ملزم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
کوریائی طالبہ لی جوانگ نے بتایا کہ وہ دہلی میں ہندی زبان کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں تاکہ وہ کوریا واپس جا کر وہاں لوگوں کو ہندی کی تعلیم دے سکیں۔ انھوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دہلی سے میرٹھ اپنی کسی دوست سے ملنے پہنچی تھیں اور اسی دوران یونیورسٹی کیمپس میں گھومنے گئی تھیں۔ میرٹھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹی پیوش کمار سنگھ کے مطابق ویڈیو کی بنیاد پر نامعلوم ملزم طلبا کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ملزمین کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر ان کی پہچان کی جا رہی ہے۔ جانچ میں مذہب کی تبلیغ جیسا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کچھ طلبا نے سازش کے تحت ویڈیو بنا کر مذہب کی تبلیغ کے الزام عائد کیے تھے جو کہ غلط پائے گئے ہیں۔
میرٹھ کے مقامی لیڈر تیج ویر سنگھ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ ان کے شہر کو شرمسار کرنے والا ہے۔ بیرون ملکی مہمانوں کے ساتھ یہ سلوک قطعی درست نہیں ہے۔ پولیس کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ ہفتہ کے روز میرٹھ پولیس نے طلبا کے ذریعہ عائد کردہ مذہبی تبلیغ کے الزامات کو بے بنیاد ضرور بتا دیا تھا، لیکن نازیبا سلوک کرنے والے طلبا کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی تھی۔ اتوار کو مرکزی وزارت داخلہ نے اس واقعہ پر میرٹھ پولیس سے جواب طلب کیا، جس کے بعد میرٹھ کی میڈیکل تھانہ پولیس نے اتوار کی شب کو وائرل ویڈیو کی بنیاد پر نامعلوم طلبا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جانکاری کے مطابق ملزم طلبا کسی ہندوتوا تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں، حالانکہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ میڈیکل تھانہ انچارج کویش ملک کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی بنیاد پر نوجوانوں کی شناخت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0