ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں اساتذہ پر بھی مظالم جاری ، قوم کے معماروں کا BJP ہیڈ کوارٹر سامنے مظاہرہ

       
مناظر: 468 | 28 Jan 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بڑی تعداد میں اساتذہ جموں کے علاقے ٹری کوٹہ نگر میں قائم بھاریہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے باہرجموں ہوئے اور اپنے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبات کے حق میں نعر ے لگائے ۔ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر دھیرج راج نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہماری سروس کو چار برس ہوگئے ہیں لیکن ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا لہذا انتظامیہ ہمیں مستقل کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ 2500 سے زائد اساتذہ اس مسئلے پر سڑکوں پر نکل آئے ہیں لیکن ان کی شکایات پر کان نہیں دھرے جا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماہانہ صرف 4000 روپے مل رہے ہیں اور اتنی معمولی رقم سے اپنے اہلخانہ کی ضروریات پوری کرنا بہت مشکل ہے ۔ دھیرج راج نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0