بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی سرکار کا ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

       
مناظر: 735 | 28 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹرکی بی جے پی حکومت نے دارلحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے۔
مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے ۔
لودھا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر وکاس اتحاد(ایم وی اے )حکومت نے گزشتہ برس اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہم نے اس اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ اب ہم نے ضلع کلکٹر کو یہ نام بدلنے کا حکم دیدیا ہے۔یادر ہے کہ بی جے پی نے چند ماہ قبل ریاست مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت میں پھوٹ ڈال کر اسے اقتدار سے باہر کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0