بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت : مشرقی لداخ میں 26پٹرولنگ پوائنٹس سے محروم ہو گیا

       
مناظر: 393 | 28 Jan 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے دوران غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے مشرقی لداخ میں بھارت 65 پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26تک رسائی سے محروم ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لداخ کے اہم شہر لہہ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مشرقی لداخ میں 65پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 تک رسائی سے محروم ہو گیا ہے ۔ یہ انکشاف انہوں نے انٹیلی جنس بیورو کے زیر اہتمام بھارت کے اعلیٰ پولیس افسروں کی سالانہ کانفرنس میں کیا۔ گزشتہ ہفتے منعقد ہونیوالی اس کانفرنس میں وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی شرکت کی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نتیہ نے کانفرنس میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہاکہ درہ قراقرم سے چومور تک 65پٹرولنگ پوائنٹس ہیں، جہاں انڈین فورسز مستقل گشت کرتی تھی۔ لیکن پابندیوں یا گشت نہیں ہونے کی وجہ سے 65پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26کو ہم گنوا چکے ہیں۔انہوں نے رپورٹ میں مزید کہاکہ چین نے دبائو ڈال کر اس حقیقت کو تسلیم کرایا ہے کہ کیونکہ ان علاقوں میں طویل عرصے سے ہماری فورسز یا شہریوں کی کوئی موجودگی نہیں نظر آتی ہے لہذا ان علاقوں میں اب چینی موجود ہیں۔ اس کے نتیجے میں بھارت کے حصے میں بھارتی فورسز کے زیر کنٹرول سرحد اب تبدیل ہوگئی ہے اور اس طرح کے تمام مقامات پر ایک ” بفر زون” قائم ہو گیا اور اس کی وجہ سے بالآخر بھارت ان علاقوں پر اپنے کنٹرول سے محروم ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0