بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہلی کی عدالت کا سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کوضبط کرنے کا حکم

       
مناظر: 902 | 29 Jan 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فنڈنگ سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفترکو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے راج باغ سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے مضحکہ خیز آبزرویشن دی کہ حریت دفتر وہ جگہ ہے جہاں احتجاج اور فنڈنگ کے لئے حکمت عملی بنانے اور جموں کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کے لئے اجلاس ہوتے تھے۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے2017میں مختلف حریت رہنمائوں کو منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس دو درجن سے زائد سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو 9 مارچ 1993 کو تشکیل دیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0