ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

لداخ میں 2ہزارمربع کلومیٹر کا بھارتی علاقہ چینیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا:راہول گاندھی

       
مناظر: 929 | 30 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لداخ میں تقریبا 2000مربع کلومیٹر کے علاقے پر چین کے قبضے پر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے رویے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
راہول گاندھی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کہتاہوں کہ ہماری سرزمین پرچینیوںکے قبضے سے انکار کابھارتی حکومت کا طرز عمل انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں مزید جارحانہ کام کرنے کا حوصلہ ملتاہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے طرز عمل سے ملک میں یہ تاثر پایاجاتا ہے کہ چینیوں نے بھارت سے کوئی زمین نہیں چھینی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے حال ہی میں کچھ سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور یہاں تک کہ لداخ کے ایک وفد نے بھی واضح طور پر کہا کہ 2000 مربع کلومیٹر کا بھارتی علاقہ چینیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پٹرولنگ پوائنٹس جو بھارتی علاقے میں تھے، اب چینیوں کے قبضے میں ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لداخ میں ایک سینئر پولیس افسر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سرد صحرائی علاقے میں بھارت نے 65میں سے 26 پٹرولنگ مقامات تک رسائی کھو دی ہے۔بھارتی فلمی اداکار کمل ہاسن کے ساتھ جواب سیاست دان بن چکے ہیں، ایک الگ بات چیت میں راہول گاندھی نے کہاکہ چینی ہم سے کیا کہہ رہے ہیں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے باز رہیں کیونکہ ہم آپ کا جغرافیہ بدل دیں گے، ہم لداخ میں داخل ہوں گے، اروناچل پردیش میں داخل ہوں گے اور میںیہ دیکھ سکتا ہوں کہ چین اس قسم کے نقطہ نظر کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0