ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی دلہن شادی کے نویں روز گھر کا صفایا کرگئی، سسر ہنومان کو پڑا دل کا دورہ

       
مناظر: 432 | 3 Feb 2023  

 

اجمیر (نیوز ڈیسک ) راجستھان کے شہر اجمیر میں دلہن شادی کے نویں روز گھر کا صفایا کر گئی، بہو کے “کارنامے” پر سسر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
نیوز 18 کے مطابق جتندر نامی نوجوان کا جون 2022 میں ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد کی ارچنا سے شادی ہوئی تھی۔ سسرالیوں کی طرف سے دلہن کو چار تولہ سونے کا ہار، ایک کلو چاندی، منگل سوتر، آدھا تولہ پازیب کے ساتھ ساتھ بہت سے زیورات دیے گئے۔ اس کے علاوہ رشتہ کرانے والوں کو بھی دو لاکھ روپے دیے گئے۔
دلہن آٹھ دن گھر رہی لیکن اس دوران اس کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، نویں دن سب گھر والے بازار گئے تو وہ پیچھے سے پورے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔ دلہن کی اس حرکت کی وجہ سے سسر ہنومان کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اسے ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ جتندر کی طرف سے پولیس میں شکایت کی گئی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ متاثرہ خاندان نے اکتوبر 2022 میں ایس پی سے شکایت کی لیکن اس کے باوجود کارروائی نہیں ہوئی اور جس اے ایس آئی کو تفتیش سونپی گئی اس نے رشوت میں 20 ہزار روپے مانگ لیے۔ معاملہ میڈیا پر آیا تو پولیس نے کہا کہ اس حوالے سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0