نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقے سے اپیل کی جس کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ریاست مدھیا پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوں سے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی، اس موقع پر انہوں نے ’شراب نہیں دودھ پیو‘ کے نعرے بھی لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون رہنما کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا جبکہ مارچ میں انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔
شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر بھارتی سیاستدان کی دودھ پینے کی اپیل، دکان بند
مناظر: 383 | 3 Feb 2023