سری نگر(نیوز ڈیسک ) نام نہادریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر کشمیری حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں تقریبا پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔بلبل باغ برزلہ میں فریدہ بیگم، فیاض احمد شیخ کی رہائش گاہوں، زبیر احمد اور زوہیب احمد ولد محمد رمضان بھٹ جواہر نگر، وسیم احمد ماگرے اور ان کے بھائی انور بشیر ولد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔ بشیر احمد ماگرے رہائشی توحید کالونی ناٹی پورہ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ۔
مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر کشمیری حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے
مناظر: 399 | 3 Feb 2023