رائے پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے کلھاڑیوں اور خنجروں کے وار کرکے بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے حوالے سے جیونیوز نے بتایا کہ بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گاؤں پیکارام آئے ہوئے تھے۔رپورٹس کے مطابق بے جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنے گاؤں سے واپس لوٹ رہے تھے تو نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہل خانہ کے سامنے چھریوں اور کلھاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ 15 سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پر متحرک رہے تھے۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے بی جے پی رہنما کو قتل کر دیا
مناظر: 212 | 6 Feb 2023