ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت:16 سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

       
مناظر: 688 | 6 Feb 2023  

بھوپال (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں 16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر ایک 58 سالہ خاتون کی عصمت دری کی اور اس کا گلا گھونٹ کر اسے بے دردی سے مار ڈالا، یہ افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر دو سال قبل موبائل فون کی چوری کے واقعے کا شاخسانہ ہے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ 30 جنوری کی رات ہنومان پولیس سٹیشن حدود کے گاؤں کیلاش پوری میں پیش آیا۔ لڑکے نے مبینہ طور پر خاتون کے منہ میں پلاسٹک کا بیگ اور کپڑا بھرا، اسے گھسیٹتے ہوئے عمارت کے زیر تعمیر حصے میں لے گیا جہاں وہ رہتی تھی، اس کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر درانتی سے وار کیا اور اس کے پرائیویٹ پارٹس پر بھی تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے لڑکے پر دو سال قبل موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگایا تھا اور لڑکا اس کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) وویک لال نے کہا کہ یکم فروری کو ایک اطلاع ملی تھی کہ ایک 58 سالہ خاتون کی لاش زیر تعمیر عمارت میں پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور پتہ چلا کہ خاتون کو کسی نامعلوم شخص نے بے دردی سے قتل کیا ہے۔ مخبروں کی اطلاع اور تفتیش کی بنیاد پر پولیس نے اس کے پڑوس میں رہنے والے لڑکے کو شامل تفتیش کیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا.

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0