ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقے والے شہر ’’وارانسی ‘‘ کو جاپانی شہر ’’کیوٹو ‘‘ بنانے کے دعوے کی کلی کھل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر اپ لوڈ کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بار ریش انسان ٹوٹی ہوئی روڈ پر کھڑے پانی میں تالاب کے مزے لے رہےہیں ،ویڈیو کے کیپشن پر سوشل میڈیا صارف نے شہرکا نام لکھا ’’وارانسی‘‘ جس شہر سے مودی جیت کرپارلیمنٹ میں پہنچے ہیں، صارف نے ساتھ میں لکھا کہ وہی شہر جسے مودی نے ہندوستان کا ’’کیوٹو ‘‘بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ کیوٹو جاپان کا سابق دارالحکومت ہے ، جوکہ تاریخی مندروں ، لکڑی کے گھروں، باغات اور عمارتوں کی وجہ سے تاریخی اہمیت کاحامل سمجھا جاتا ہے ۔
Varanasi, Modi’s Parliament Constituency – Modi had promised it to make India’s Kyoto! pic.twitter.com/qnnzGMkyh7
— Ashok Swain (@ashoswai) February 7, 2023