جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نکلنے والا بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

       
مناظر: 822 | 9 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت سے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے نکلنے والا بھارتی شہری شہاب چھوٹو آخر کار پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شہاب چھوٹور نے 2 جون 2022 کو ریاست کیرالہ کے شہر مالا پورم سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہاب کو گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان پیدل سفر کرنے والے افراد کے لیے ٹرانزٹ ویزا کا کوئی معاہدہ نہیں لیکن اب شہاب لاہور کا 2 روزہ ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث شہاب کو لاہور سے تفتان جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اب حکام نے انہیں لاہور ائیرپورٹ سے اگلی منزل تک جانے کی اجازت دیتے ہوئے دو روزہ ٹرانزٹ ویزا جاری کردیا۔
29 سالہ شہاب نے واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان داخل ہوتے وقت کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے۔
شہاب نے انسٹاگرام پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ پاکستان پہنچ گیا‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا کے انتظار کیلئے شہاب نے امرتسر کے ایک اسکول میں 4 ماہ قیام بھی کیا تاکہ وہ پاکستان کے راستے اپنے سفر جاری رکھ سکے۔
شہاب نے اب تک پیدل 3300 کلومیٹر کا سفر طے کیا ہے جس میں کیرالہ سے پنجاب تک آنے والی 7 ریاستیں شامل ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0