جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی، لکھنو کا نام بھی تبدیل کرکے لکشمن نگری رکھنے تیاریاں

       
مناظر: 771 | 9 Feb 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں مسلمانوں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے لکھنو کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ کا یہ عندیہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کئے جانے کے ایک دن بعد دیا ہے ۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنگم لال گپتا نے لکھنو کا نام لکشمن نگری سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب بھجوایاہے۔مکتوب میں کہاگیاہے کہ لکھنو کاموجودہ نام 18ویں صدی کے نواب ِ اودھ نواب آصف الدولہ نے رکھا تھالہذا ریاستی حکومت شہر کا نام تبدیل کررہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوئوں کے بھگوان رام نے یہ شہر اپنے بھائی لکشمن کو دیا تھا اور اسے ماضی میں لکھن پور یا لکشمن پور کہاجاتا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0