منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

شہید افضل گورو کی مظلومانہ شہادت،ظالم قوتوں کا ہمیشہ پیچھا کرتی رہے گی : سید صلاح الدین

       
مناظر: 430 | 10 Feb 2023  

مظفر آباد(نیوز ڈیسک ) حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ نوفروری 2013محمد افضل گورو براہ راست بھارتی عدلیہ کی عدالتی دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہادت سے سرفراز ہوئے۔انہوں نے آخری سانس تک حق کی آواز بلند کی۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمدنے متحدہ جہاد کو نسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ناکردہ جرم کی پاداش میں انہیں تختہ دار کو چومنا پڑا اور اس عمل سے گذر کر وہ ایک طرف شہادت کا رتبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے وہیں انہوں نے بھارتی عدالتوں کے انصاف کو بھی سر عام بے نقاب کردیا۔تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستانیوں کے اجتماعی ضمیر کو خوش کرنے کیلئے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی اور اس کا کھلے عام اعتراف بھی کیا گیا۔اس عدالتی قتل کے بعد ان کی میت کو بھی ورثا کے حوالے نہیں کیا گیا بلکہ انہیں وہیں تہاڑ کے جیل خانے کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا،جو اصولی طور پر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔
سید صلاح الدین نے کہا کہ افضل گورو ہمیشہ زندہ رہے گا تاہم دنیا میں وہ قوتیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتیں جو ظلم و جبر کی بنیاد پر قایم و دائم رہنا چاہتی ہیں۔شہید افضل گورو کی مظلومانہ شہادت،ظالم قوتوں کا ہمیشہ پیچھا کرتی رہے گی اور وہ دن ضرور آئیگا جب نہ صرف شہید افضل گورو بلکہ ریاست میں ہوئے لاکھوں شہدا کا لہو رنگ لائیگا اور آزادی کی نوید سنائے گا۔ ان شا اللہ۔
اجلاس میں شہید افضل گورو اور شہدا کشمیر کی بلندی درجات کی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حصول منزل تک ہر محاز پر جدوجہد جاری رہے گی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0