جمعہ‬‮   11   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں انتہاپسندی عروج پر ،اسکول کے ساتھیوں نے طالبعلم کو چھرا گھونپ دیا

       
مناظر: 563 | 10 Feb 2023  

ہریانہ(نیوز ڈیسک ) بھارت میں 16 سالہ لڑکے کو اسکول کے ساتھیوں نے چھریوں کے 20 سے زیادہ وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے فریدآباد مین 10 کے قریب اسکول کے ساتھیوں اور دیگر نامعلوم افراد پر مشتمل گروپ نے مبینہ طور پر اس وقت چاقو کے وار کر کے طالبعلم کو ہلاک کر دیا جب وہ گھر واپس جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے تاہم فوری طور پر قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق گیارہویں کلاس کے طالب علم پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سہ پہر 3.30 بجے کے قریب اسکول بس سے نیچے اترا اور اپنے دوست کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیکٹر 56 میں گھر واپس جا رہا تھا۔
لڑکے کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل روک کر اسے اتارا اور اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا، ملزمان نے 20 سے زائد بار چھریوں کا وار کیا، اس کے پیٹ، چھرے اور سینے پر وار کیے اور کہتے رہے کہ ’’اب ہیرو بن جاؤ‘‘۔ انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے پر دو [عینی شاہدین] کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0