جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوج نے پلوامہ میں 2معصوم کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 234 | 13 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے لیترمیں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ نوجوان ایک مجاہد تنظیم کے کارکن ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان عام شہری ہیں۔