جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہندوتوا حکومت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کی طرف دھکیل رہی ہے: حریت رہنمائوں کا بیان

       
مناظر: 347 | 13 Feb 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک تقریب کے مقررین نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا حکومت اپنی ظالمانہ پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو منشیات کی طرف دھکیل کر ان کی زندگیاں تباہ کر رہی ہے۔
حریت رہنما ڈاکٹر مصعب، پروفیسر عمر، محمد آکاش اور گووند سنگھ خالصہ سمیت مقررین نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کئے جانے ،گھروں کی مسماری، سیاسی ناانصافی اور بے روزگاری کے مسائل جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسماری کی مخصوص اور ٹارگٹڈمہم ایک اور اہم عنصر ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص مسلم خاندانوں کو ان کی زمینوں سے محروم کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزارت داخلہ جموں و کشمیر کے عوام کے سیاسی اور معاشی مفادات کے خلاف ہفتہ وار بنیادوں پر صوابدیدی احکامات جاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر میں بیرونی لوگوں کو آباد کرنے کے مذموم ایجنڈے کے تحت لوگوں کے گھروں، دکانوں، کاروباری مراکز اور املاک کو تباہ کر رہی ہے۔مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے باشندوںپر زور دیا کہ وہ کشمیر دشمن قوتوں کے خلاف مشترکہ طورپر جدوجہدکریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0