اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکارکے انڈیا میں BBC دفاتر پر چھاپے، امریکا / برطانیہ کا ردعمل، انڈیا میں تنقید

       
مناظر: 806 | 15 Feb 2023  

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے دفاتر پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے پر امریکا اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی دفاتر میں کیے گئے ٹیکس سروے کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی کے دفاتر پر کیے جانے والے سروے سے آگاہ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آزاد میڈیا کی اہمیت اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بھی زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں آزاد میڈیا کی اہمیت کی حمایت کرتے ہیں، ہم آزادی اظہار، مذہب یا عقیدے کی آزادی کی اہمیت کو انسانی حقوق کے طور پر اجاگر کرتے رہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آزاد میڈیا دنیا بھر میں جمہوریتوں کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آزاد میڈیا سے بھارت کی جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں بھارت کے اندر بھی اس معاملے پر تنقید کی جارہی ہے۔
بھارت کے صحافیوں کی تنظیم ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ چھاپے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی پریس تنظیموں کو ہراساں کرنے کا حصہ ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کو اپنا کام کرنے والے صحافیوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے بھی بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنماؤں نے تلاشی کو آزادی اظہار کا گلا گھونٹنا اور میڈیا کو ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
کانگریس کے رہنما وینو گوپال کا کہنا ہے کہ بی بی سی دفاتر پر چھاپے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0