ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے کئی بڑے اور نامور کھلاڑی فٹ رہنے کے لیے انجکشن استعمال کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران چیتن شرما نے کئی انکشافات کردیے۔
انہوں نے کہا کہ انجکشن میں ایسی ممنوعہ دوا شامل ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑی نہیں جاسکتی۔
چیتن شرما نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد انجکشن لگوا کر 100 فیصد فٹنس بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل نے بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس کا راز جاننے کے لیے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیتن شرما کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی کرکٹرز کا فٹ رہنے کیلئے انجکشن استعمال کرنے کا انکشاف، چیف سلیکٹر نے پول کھول دیا
مناظر: 235 | 15 Feb 2023