جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

فاروق عبداللہ کی مودی کا مکروہ چہرہ دعیاں کرنے پر BBC کے دفاتر پر چھاپوں کی مذمت

       
مناظر: 757 | 15 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں کے چھاپوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان چھاپوں کو افسوس ناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں جمہوریت پہلے ہی خطرے میں ہے اور میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے ۔بھارت کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے منگل کو بی بی سی کے دلی اور ممبئی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے بی بی سی کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ”انڈیا: دی مودی کوئسچن ” ریلیز ہونے کے چند ہفتوں بعدمارے گئے ہیں ۔ڈاکومنٹری میں 2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0