بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

پرینکاگاندھی کی کشمیریوں کی جبری بے دخلی پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

       
مناظر: 510 | 16 Feb 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )کانگریس پارٹی کی رہنماء پرینکاگاندھی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تجاوزات کے نام پرکشمیریوں کو جبری طورپر انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم پرمودی حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی بات سنے بغیر انے گھروں پر بلڈوزر چلایا جارہا ہے۔
پرینکاگاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ امن اور اعتماد کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کی بات سنی جانے نہ کہ ان کے حقوق کو بلڈوزر تلے کچل دیا جائے۔کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی بڑی سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیرمیں جاری کشمیریوں کی املاک منہدم کرنے کی کاروائی پرسخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیاہے۔قابض انتظامیہ نے اب تک مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں سے دس لاکھ کنال سے زائد اراضی چھین لی ہے ۔ پرینکاگاندھی نے کہاکہ قابض انتظامیہ لداخ میں اپنے آئینی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے عوام کو مظالم کا نشانہ بنارہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0