اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کشمیر کے بارے میں 1947 کے سرکاری دستاویزات عوام کے سامنے لانے سے ہچکچا رہا ہے۔
برطانوی اخبار ”دی گارڈین کے مطابق بچر پیپرز (Bucher Papers)کے نام سے پہچانے جانے والے ان دستاویزات میں درج ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کیوں سیز فائر کیا اور جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت کیوں دی۔
ان دستاویزات میں بھارتی فوج کے ملٹری آپریشن اور کشمیر پر کی گئی خط و کتابت بھی شامل ہے۔
لوگ ان دستاویزات کو منظر عام پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ ان سے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
یہ دستاویزات نہرو میموریئل میوزیئم میں 1970 سے موجود ہیں اور ان پر ایک نوٹ درج ہے کہ ان کو عوام کے سامنے نہ لایا جائے۔
بھارت میں سرکاری دستاویزات 25 سال بعد عوام کے سامنے لائے جاتے ہیں لیکن ان دستاویزات کو نہیں لایا جا رہا۔
ان دستاویزات کو خفیہ رکھنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ کا خصوصی اصرار ہے۔