جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتیوں میں انتہا پسندی، انڈین شہری نے گرل فرینڈ قتل کرکے لاش فریج میں چھپادی

       
مناظر: 491 | 17 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے اور لاش کو فریج میں چھپانے کے الزام میں ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساحل گیہلٹ نے دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں اپنی گرل فرینڈ نکی یادیو کو قتل کیا اور اس کی لاش فریچ میں چھپادی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ساحل اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پچھلے پانچ سالوں سے رہ رہا تھا اور نکی یادیو اس سے شادی کرنے پر اصرار کر رہی تھی لیکن دوسری جانب ساحل کا خاندان اپنے بیٹے کی شادی کے لیے کسی اور لڑکی کا انتخاب کر چکی تھی۔
سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادیو نے صحافیوں کو بتایا کہ ساحل کا جرم منگل کو اس وقت سامنے آیا جب پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ساحل کے گھر پر کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے۔
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ جب ملزم کو تفتیش کے لیے بلایا گیا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ اس نے 10 فروری کو اپنی شادی سے کچھ گھنٹوں پہلے اپنی گرل فرینڈ نکی یادیو کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کی لاش اپنے ریستوران کے فریچ میں چھپا دی تھی۔
سپیشل کمشنر آف پولیس کے مطابق نکی یادیو اور ساحل کی دوستی جنوری 2018 میں بس میں ایک سفر کے دوران ہوئی تھی۔
ایک اور پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ساحل نے اپنے خاندان کو نکی یادیو سے تعلقات کے حوالے کچھ نہیں بتایا تھا اور خاندان کے دباؤ پر اس نے 9 فروری کو کسی اور لڑکی سے منگنی بھی کرلی تھی۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ ’9 فروری کو نکی یادیو کو ساحل کی منگنی کا علم ہوگیا اور اس نے ساحل سے اس حوالے سے سوالات کیے تو دونوں نے اپنے خاندانوں سے دور بھاگ جانے کا فیصلہ کیا۔‘
’لیکن جب خاندان کی طرف سے ساحل کو فون کالز آنے لگیں تو وہ ڈر گیا اور لڑائی کے بعد اس نے نکی یادیو کا موبائل کے چارجر کی تار سے گلا گھونٹ دیا اور اس کی لاش کو اپنی کار میں ڈھابے پر لے جانے کے بعد فریج میں رکھ دیا۔‘
رپورٹ کے مطابق فریج میں لاش رکھنے کے بعد ساحل اپنے گھر گیا اور پھر خاندان والوں کے ساتھ بارات لے کر ہریانہ روانہ ہو گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0