جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں سال کے آغاز میں ہی درجنوں ٹائیگر ہلاک ہوگئے

       
مناظر: 239 | 17 Feb 2023  

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت میں سال کے آغاز میں ہی 24 ٹائیگر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز میں ہی ٹائیگروں کی اموات میں اضافہ دیکھا گیا، یہ اموات یکم جنوری سے لےکر 8 فروری تک ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی جانب سے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے نئے سال کے آغاز میں ٹائیگروں کی اموات دیکھی جارہی ہیں۔
نیشنل ٹائیگرکنزرویشن اتھارٹی کے مطابق سال 2022 کے آغاز میں 16 ٹائیگروں کی اموات ہوئیں جبکہ سال 2021 میں 20 ٹائیگر موت کے منہ میں چلےگئے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 9، مہاراشٹرا میں 6، راجستھان میں 3، کرناٹک میں 2، اتراکھنڈ میں 2 اور کیرالہ اور آسام میں 1،1 ٹائیگر ہلاک ہوا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام اموات قدرتی طور پر ہوئی ہے جن میں طبعی عمر پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ٹائیگروں میں ہونے والی آپس کی لڑائی بھی شامل ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جانچ پڑتال کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہےکہ اموات کا تعلق کہیں غیر قانونی شکار سے نہ ہوں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0