دلی ( نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیرکے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والی ٹریڈ یونینوں، سماجی، سیاسی اور مذہبی گروپوں کے اتحاد ”: لیہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس“ نے اپنے مطالبات کے حق میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کا مقصد جموںوکشمیر کیلئے ریاست کا درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، نوکریوں میں ریزرویشن، لداخ کے لیے علیحدہ پبلک سروس کمیشن اور لیہہ اور کارگل کے لیے دو پارلیمانی نشستوں کے مطالبے پر دباو¿ ڈالنا تھا۔
مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لداخ خطے میں ترقی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ، بھارت نے وعدے کیے تھے وہ پورے میں کیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لداخ کے تئیں بھارتی حکومت کی بےءحسی نے انہیں نئی دلی پہنچنے پر مجبور کیا۔
مودی سرکار کی بے حسی ، لداخ کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں نئی دلی میں مظاہرہ
مناظر: 841 | 17 Feb 2023