ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں واقع ٹوئٹر دفاتر بند کیے گئے ہیں، ان دفاتر کے عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ عملے کو گھر سے کام کرنے کے احکامات ایلون مسک کے اخراجات کم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے ٹوئٹر کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ایلون مسک نے ملازمین کی چھانٹی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، اس سلسلے میں ٹوئٹر نے کئی ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق فارغ ہونے والے زیادہ تر ملازمین کا تعلق ٹوئٹر انڈیا سے تھا، اندازے کے مطابق ٹوئٹر انڈیا میں 200 افراد کام کر رہے تھے، جس میں سے 90 کو ایلون مسک نے فارغ کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار گاہے بگاہے کشمیریوں کی آواز بند دبانے کیلئے مختلف حریت رہنمائوں کے ٹوئٹر اکائونٹس معطل کر تی رہی ہے جبکہ گزشتہ دنوں آزادی پسند تحریک کا مرکزی ٹوئٹر ہینڈل بھی بلا ک کر دیا گیا تھا ۔
کشمیریوں کے ٹوئٹر ہینڈلز بلاک کرنے والے بھارت میں ٹوئٹر نے اپنے دفاتر بند کر دیے
مناظر: 748 | 17 Feb 2023