\
پیر‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کینیڈامیں ہندو مندر پر خالصتان کے حق میں نعرے اور بھارت مخالف گرافٹی بنادی گئی

       
مناظر: 469 | 17 Feb 2023  

 

کینیڈا(نیوز ڈیسک )کینیڈا میں ایک مندر پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے علاوہ بھارت مخالف گرافٹی بنائی گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مندر کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں نعرے تحریر اور بھارت مخالف گرافٹی پینٹ کی گئی ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کینیڈا میں کسی ہندو مندر کو بھارت مخالف گرافٹی بنائی گئی ہے ۔ جنوری میں برامپٹن میں واقع ایک ہندو مندر میں بھی بھارت مخالف پیغامات تحریر کیے گئے تھے۔