جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قابض انتظامیہ کی سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

       
مناظر: 863 | 19 Feb 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے انتظامی سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری کے انڈر سیکریٹری کے ذریعے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ سرکاری ملازمین حکومت کی پالیسیوں پر کھلے عام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وغیرہ پر تنقیدکررہے ہیں۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوںپر تنقیدکرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں اور ان کو نوٹس جاری کریں۔ حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ جنرل یڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0