جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی اداکار شاہنواز پردھان دل کا دورہ پڑنے کے باعث 56 برس کی عمر میں چل بسے

       
مناظر: 559 | 20 Feb 2023  

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے مشہور اداکار شاہنواز پردھان 56 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گئے۔
انڈیا ٹائمزکی رپورٹس کے مطابق اداکار شاہنواز پردھان کو ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے دوران دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ان کی وفات کی خبر ان کے ساتھ اداکار یشپال شرما نے بذریعہ انسٹاگرام مداحوں کو دی، جو اس ایوارڈز کی تقریب میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ شاہنواز پردھان نے حال ہی میں ویب سیریز مرزا پور میں اپنے کردار پرشورام گپتا سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔انہوں نے رئیس، خدا حافظ اور فیملی مین جیسے کئی ڈراموں، فلموں اور ویب سیزیز میں بھی کام کیا تھا۔تاہم ان کی نئی فلم “مڈ ڈے میل” حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے علاوہ شاہنواز جلد ہی ویب سیزیز “مرزا پور” کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0