پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جدیدبھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، گرجا گھروں پر روزانہ حملے ہوتے ہیں

       
مناظر: 801 | 20 Feb 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)آج جب دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور رواں ہفتے ہی ہندوتوا کے ایک گروہ نے ریاست ہریانہ میں دو مسلمانوں کو زندہ جلا دیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن دنیا بھر میں اقلیتوں کے ساتھ برابری کے سلوک کو یقینی بنانے کے لیے منایا جاتا ہے جو کہ سماجی انصاف کابنیادی ستون ہے لیکن بھارت میں مسلمان، عیسائی، دلت اور سکھ سماجی انصاف سے محروم ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔بھارتی اقلیتوں کے لیے یہ دن کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ انہیں منظم طریقے سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پرہریانہ میں ہندوتوا کارکنوں کے ہاتھوں دومسلمان نوجوانوں ناصر اور جنید کے قتل کے خلاف راجستھان میں جاری مسلمانوں کے احتجاج اور بھارت بھر میں گرجاگھروں پر حملوں کے خلاف نئی دہلی کے جنتر منتر پر عیسائیوں کے احتجاج سے موجودہ بھارت میں اقلیتوں کی مجموعی حالت زار کی عکاسی ہوتی ہے۔دو مسلم مقتولین کی آبائی ریاست راجستھان میں مسلمان مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب اودے پور میں ایک ہندو کنہیا کمارکا قتل ہوا تو اس کے قاتل ایک گھنٹے میں پکڑے گئے، لیکن ان دونوں مسلمانوں کے قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں۔ناصر اور جنید کے کزن محمد جاوید نے کہا کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
ادھردہلی کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک عیسائی اسٹیون نے جو اتر پردیش سے آیا ہے ، کہاکہ گرجا گھروں پر حملے ہو رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ کمیونٹی کے افراد مسلسل خوف و ہراس کی حالت میں رہ رہے ہیں۔مسلمان اور عیسائی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کو سماجی انصاف کا عالمی دن منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اس نے اپنی اقلیتوں کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔اقلیتوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں پر ظلم و ستم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہندوتوا رہنما بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلا ف کھلے عام تشدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہروں میں شریک لوگوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئے اور آر ایس ایس-بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے مطابق ملک کوتمام اقلیتوں سے پاک کرنے کے راستے پر چلنے سے بھارت کو روکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0