منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں اقلیتوں کا جینا محال ، عیسائیوں کاگرجا گھروں پر حملوں، تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج

       
مناظر: 468 | 20 Feb 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں عیسائی برادری کے ارکان نے ملک کے مختلف حصوں میں گرجا گھروں پر حملوں، تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف دارلحکومت نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
دہلی کے پنجابی باغ سے مظاہرہ کیلئے شرکت کیلئے آنے والی پونم نامی ایک خاتون نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جنتر منتر آئے ہیں۔اتر پردیش کے رہائشی سٹیون ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم پر لوگوں کو زبردستی عیسائی بنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ہمارے چرچوں پر حملے ہو رہے ہیں، ہمارے لوگوں کو مارا پیٹا اور گرفتار کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ہم مسلسل خوف و ہراس کی حالت میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2021 میں ہماری برادری کے ارکان کے خلاف مظالم کے 525 اور 2022 میں 600 واقعات دیکھنے میں آئے۔
اتر پردیش کے فتح پور سے تعلق رکھنے والے شیو پال نے کہا کہ ریاستی پولیس زبردستی تبدیلی مذہب کے الزام میں ہمارے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ ہمیں اپنے گھروں میں بھی عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0