جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں کے علاقے چوکا نالہ میں مانتلائی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے دیہی علاقوںمیں پینے کے پانی سے محروم کرنے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ وہ غریب اور بے زمین کسانوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے سے باز رہیں جو ان کی بقا ء اور معاش کا واحد ذریعہ ہے۔احتجاجی مظاہرے میں کوسار، چوکا نالہ، بنیک اور ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں خواتین، بچوں، بزرگوں اور جوانوں نے شرکت کی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیداہوگئی۔
قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ
مناظر: 525 | 21 Feb 2023