بدھ‬‮   15   جنوری‬‮   2025
 
 

مودی کو کشمیریوں کی چھت اور روزی روٹی چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی: لال سنگھ

       
مناظر: 384 | 21 Feb 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی(ڈی ایس ایس پی)کے چیئرمین چوہدری لال سنگھ نے کہا ہے کہ حکام کو جموں میں لوگوں کی چھت اور روزی روٹی چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
چوہدری لال سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو قابضین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ایسے نہیں ہیں بلکہ انہیں زمینیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ میں اپنی زمینوں کی گرداوری اور انتقال درج کرائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابقہ بی جے پی حکومت نے جموں میں کئی کالونیوں کو ریگولرائز کرنے کا عمل شروع کیا تھا لیکن اب یہ سراسراس کے برعکس اقدام ہے جو صرف غریب اور بے سہارا لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی اپنی عوامی رابطہ مہم کا اگلا مرحلہ کل کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگرسے شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی طویل عرصے سے سڑکوں پر ہے اور پارٹی کسان دشمن، غریب دشمن، ملازم دشمن اور نوجوان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مو جودہ حکومت کے خلاف اپنی مہم تیز کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین اور مسماری کی پالیسی نے درحقیقت عام لوگوں میں نفسیاتی خوف پیدا کر دیا ہے اور پارٹی اس کا مقابلہ کرے گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0