\
بدھ‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں مرد و خواتین کی ایک ہی عمر میں شادی کا شوشا ، سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی

       
مناظر: 978 | 21 Feb 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پیر کو مردوں اور عورتوں کے لیے شادی کی یکساں عمر کو یقینی بنانے کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو مینڈیٹ جاری نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پارڈی والا کی بنچ نے ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی عرضی کو خارج کر دیا۔
بنچ نے کہا، ”ہمیں خود کو قانون کا واحد محافظ نہیں سمجھنا چاہیے۔ پارلیمنٹ قانون کی محافظ بھی ہے۔ ہمیں یہ معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دینا چاہیے۔“