ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت کو ہندو ریاست بنانے کیلئے مسلمانوں کی نسل کشی ضروری ہے ، ہندو انتہا پسند رہنما کی دھمکی

       
مناظر: 788 | 22 Feb 2023  

دہلی(نیوز ڈیسک ) ہندو انتہا پسند رہنما بجرنگ منی داس جو مسلمانوں کے قتل عام اور عصمت دری پر اکسانے کے الزام میں ضمانت پر ہے نے ایک بار پھر ہندوؤں کو مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے والے انتہا پسند ہندو رہنما بجرنگ داس نے اپنے نئے متنازع بیان میں کہا ہے کہ ہندو راشٹرکے قیام کے لیے مسلمانوں کی نسل کشی ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بجرنگ منی داس کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے مسلم جہادیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔
بجرنگ منی داس نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ماضی میں ایک پُرامن ملک تھا لیکن مسلمانوں کے داخلے کے بعد اس کا امن تباہ ہوا۔ بجرنگ دل پہلے بھی ہندوستان کو مسلمانوں کا قبرستان بنانے کی دھمکی دے چکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0