جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بی بی سی کا بھارت میں دفاتر پر ٹیکس چھاپوں اور سنسرشپ کے باوجود کام نہ روکنے کا عزم

       
مناظر: 379 | 24 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے بھارت میں اپنے دفاتر پر ٹیکس چھاپوں اور سنسرشپ کے باوجود کام نہ روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے ای میل کر کے بھارت میں کام کرنے والے عملے کو سراہا۔
ٹم ڈیوی نے کہا ہے کہ بغیر کسی خوف یا حمایت کے رپورٹنگ کرنے سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم آزاد اور غیرجانبدار صحافت کے ذریعے حقائق کی پیروی کریں۔
ٹم ڈیوی نے کہا کہ بہترین تخلیقی مواد تیار کریں اور ہم اس کام سے باز نہیں آئیں گے۔
ٹم ڈیوی نے یہ بھی کہا کہ بی بی سی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دستاویزی فلم چلانے پر بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے دفاتر پر حکومت نے کریک ڈاؤن کیا تھا۔
اس دوران بھارتی انکم ٹیکس حکام نے بی بی سی کے دفاتر میں تفتیش کے دوران ملازمین کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا بھی معائنہ کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0